News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures Cosy Water Park Karachi - Cozy Ticket Price 2015 & Location Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Channel24
تازہ ترین خبریں Share your views
پانامہ کیس : دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے:سپریم کورٹ [چینل24] 12 Jan, 2017

اسلام آباد(24 نیوز)پانامہ لیکس (Panama Case)میں وزیراعظم کے وکیل نے وزیراعظم کی نااہلی کے اٹھائے گئے معاملے کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ، جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا ، دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے ، کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا۔

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی ساتویں سماعت پر دلائل دیتے ہوئے مخدوم علی خان نے وزیراعظم کا قوم سے خطاب پڑھ کر سنایا ، ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بچوں سے متعلق کاروبار شروع کرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جدہ فیکٹری کا سرمایہ بچوں نے کاروبار کے لیے استعمال کیا ، دبئی فیکٹری کے حوالے سے جسٹس کھوسہ نے وزیراعظم کے وکیل کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی جس پر مخدوم علی خان کا کہنا تھا دبئی مل کا وجود ثابت کرنا درخواست گزار کا کام ہے۔

انہوں نے معاملے پرعدالت کو کمیشن بنانے کی تجویز سامنے رکھ دی ، کمیشن دبئی جا کر الزامات کا جائزہ لے ۔ مخدوم علی خان کا کہنا تھا وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کی پٹیشن میں بے تحاشہ تضادات ہیں جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا امید ہے آپ پٹیشن میں تضادات پر درخواست گزار کو نااہل کرنے کی استدعا نہیں کریں گے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا اگر پہلی تقریر میں کوئی بات رہ گئی تو ہو سکتا ہے دوسری تقریر میں کور کی گئی ھو ، جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا وزیراعظم کی تقریر پہلے سے تحریر شدہ تھی۔انہوں نے فی البدیع نہیں کی ، کیا یہ محض معصومانہ خطا تھی یا جان بوجھ کر چھپایا گیا؟

مخدوم علی خان نے واضع کیا کہ منی ٹریل کا معاملہ نواز شریف سے متعلق نہیں ہے ، کاروبار بچوں کا ہے تو ریکارڈ بھی ان کے وکیل ہی دیں گے ، جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا، اصل ایشو یہ ہے کہ عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔

ایڈوکیٹ مخدوم علی خان نے پانامہ لیکس سماعت کے دوران وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے اٹھائے گئے معاملے کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ، ان معاملات پر آرٹیکل 184/3 لاگو نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا سپیکر کی جانب سے ریفرنس خارج ہو تو 184/3 کی درخواست دائر ہوتی ہے ، اگر عدالت اس آرٹیکل کو ری ڈیفائن کرنا چاہتی ہے تو اس پر کل دلائل دوں گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal