News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
کراچی : مئیر کراچی نے فائر بریگیڈ مشینری کو عجوبہ قرار دےدیا     ڈان لیکس، طارق فاطمی عہدے سے فارغ     نصف ٹن وزنی مصری لڑکی کے لیے بھارتی ڈاکٹرز کو پولیس بلانا پڑ گئی     سچن ٹنڈولکر کی سوانح عمری پر مبنی فلم 26 مئی کو ریلیز ہو گی     نیوز لیکس سکینڈل میں طارق فاطمی عہدے سے فارغ ، نوٹیفکیشن جاری     ڈان لیکس تحقیقات، طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری     لاہور: قانون میں تبدیلی لائے بغیر نتائج حاصل کیے، چیف جسٹس سپریم کورٹ     آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس کی حکومتی رپورٹ مسترد کر دی     ڈان لیکس: نوٹیفکینش جاری, طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، را ئو تحسین کے خلاف تحقیقات کا حکم     نیوز لیکس معاملے پر حکومت اور فوج میں ٹھن گئی ، حکومتی نوٹیفکیشن مسترد     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Living On The Edge New Season Announced Living On The Edge New Season Announced
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Channel-5
تازہ ترین خبریں Share your views
زکوٹا جن علاج کیلئے دربدر [چینل-٥] 12 Jan, 2017
لاہور (خصوصی رپورٹ)عنایت حسین بھٹی نے کہا تھا ” دنیا مطلب دی او یار۔“ اگر موجودہ حالات پر نظر ڈالی جائے تو ان کی کئی عشروں پہلے کہی گئی بات ہمیں بالکل درست نظر آئے گی کیونکہ جب تک ہمیں تفریح مل رہی تھی تو بل بتوڑی بھی ہماری پسندیدہ تھیں اور زکوٹا جن کے بھی ہم پرستار تھے لیکن جیسے ہی انہوں نے حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر تفریح کا سامان رکھ چھوڑا تو ہم لوگوں نے بھی انہیں اپنے ذہنوں سے حرف غلط کی طرح مٹا دیا اور ماضی کے فنکار آج بیکار ہو گئے اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔گزشتہ دنوں ٹی وی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل عینک والا جن کی بل بتوڑی کے حالات عوام کے سامنے رکھے تھے لیکن یہ صرف بل بتوڑی کی ہی کہانی نہیں ہے بلکہ زکوٹا جن کے حالات بھی کچھ بہتر نہیں ہیں اور وہ نہ صرف بیمار ہیں بلکہ اپنا علاج کرانے کی بھی سکت نہیں رکھتے۔ زکوٹا جن سے گفتگو کی کوشش کی تو ان کے پاس الفاظ ہی ختم ہوگئے تھے، جس کی وجہ نہ صرف حالات کی ستم ظریفی تھی بلکہ انہیں فالج کا اٹیک بھی ہوا ہے۔ منا لاہوری عرف زکوٹا جن گفتگو کرتے ہوئے کہا ”حال بے حال ہیں، ٹائم گزار رہے ہیں، فالج کا اٹیک ہوا ہے، میرا علاج ہو جانا چاہیے۔“ کل تک ”میرا کام بتاﺅ میں کیا کروں، میں کس کو کھاﺅں؟“ کا ڈائیلاگ بولنے والے شخص کی حقیقی زندگی میں بھی حالات ایسے ہی ہو چکے ہیں اور انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ اگر انہیں ایک وقت کا کھانا مل گیا تو دوسرے وقت کا کھانا کیا کھائیں گے۔ زکوٹا جن کے بیٹے ولید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو فالج، بلڈ پریشر اور شوگر ہے جس کے باعث وہ بول بھی نہیں پاتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ابو جلد سے جلد ٹھیک ہو جائیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرے والد صاحب کا اچھے سے اچھا علاج کرائیں۔ ولید نے ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں بتایا کہ ہر ہسپتال میں ڈاکٹر اچھے طریقے سے ملتے ہیں اور تصویریں بھی لیتے ہیں لیکن صرف ایک آدھ گولی دے کر گھر بھیج دیتے ہیں اور کوئی باقاعدہ علاج نہیں کیا جاتا۔ گزر بسر اور ذریعہ آمدن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب اتوار کو الحمرا ہال جاتے ہیں جہاں سے کچھ نہ کچھ آمدن ہوجاتی ہے جبکہ میرے بڑے بھائی میٹرو بس سسٹم میں ملازمت کر رہے ہیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماضی کے کتنے ہی فنکار ہیں جو آج تنگ دستی کی زندگی گزار رہے ہیں، کیا جب تک میڈیا کسی کے حالات عوام کے سامنے پیش نہیں کرے گا تب تک ہمارے ارباب اختیار اپنی آنکھیں نہیں کھولیں گے؟ کیا حکومت کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ ہماری ثقافت کے نمائندوں کیلئے کوئی فنڈ قائم کردیا جائے؟۔ اگر قارئین میں سے کوئی شخص زکوٹا جن کی مالی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ ان سے 03004494129 پر رابطہ کرسکتا ہے۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal