News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
بارباڈوس ٹیسٹ: پاکستان کو آغاز میں دوہرا نقصان [بی بی سی اردو] 04 May, 2017
کرکٹ

اگر پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے گا

بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے کرکٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو فتح کے لیے 188 رنز کا ہدف ملا ہے۔

اس ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں دس رنز بنائے۔

بارباڈوس ٹیسٹ کا تفصیلی سکور کارڈ

کیا مصباح 65 سالہ ریکارڈ توڑ پائیں گے؟

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین اظہر علی تھے جو دس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم ابھی پہلی وکٹ کے نقصان سے سنبھل نہیں پائی تھی کہ دس رنز کے مجموعی سوکر پر بابر اعظم بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز جمعرات کو کھیل کے آغاز میں ہی اس وقت سمٹ گئی جب یاسر شاہ نے مجموعی سکور میں چار رنز کے اضافے کے بعد بشو کو کیچ کروا کے ویسٹ انڈیز کی دسویں وکٹ حاصل کر لی۔

کرکٹ

یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

انھوں نے اس اننگز میں 94 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو عمران خان کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کسی پاکستانی بولر کی ٹیسٹ میچ میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔

یاسر شاہ نے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی دو وکٹیں لی تھیں یوں اس میچ میں ان کی وکٹوں کی تعداد نو رہی۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کا سکور 268 رنز رہا اور اس مجموعے تک پہنچنے میں شائے ہوپ کے 90 اور کریگ بریتھویٹ کے 43 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ کے علاوہ محمد عباس نے دو اور محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اگر پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے گا۔

پاکستان نے اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ دس سے 14 مئی تک کھیلا جائے گا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal