News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
کھیلوں کی خبریں Share your views
وویمنز ورلڈ کپ کے پاکستانی اسکواڈ پر سوالات اٹھنے لگے [نوائے وقت] 05 May, 2017

لاہور(آئی این پی)ثناء میر کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو 24جون سے 24 جولائی تک اس سال انگلینڈ میں ہو نے والے آئی سی سی وویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کر نا ہے،سابق ٹیسٹ کرکڑ محمد الیاس کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لئے جس 15ارکان پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے،اس پر ان دنوں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ٹیم کے سلیکشن سے قبل ہو نے والے محترمہ فاطمہ جناح ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی کھلاڑیوں کو اسکواڈ منتخب کرتے وقت نظر انداز کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی نتالیہ پرویز اور فائنل میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر نے والی ایمن انور کے انتخاب پر غور نہیں کیا گیا،19سال کی ماہم طارق جسے پاکستان خواتین ٹیم کی سب سے تیز بولر کہا جاتا ہے،اسے بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔یاد رہے ماہم طارق انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے علاوہ سری لنکا میں آئی سی سی وویمنز کوالی فائر میں ٹیم کا حصہ تھیں۔30سال کی مرینہ اقبال جنھوں نے 34ون ڈے میں 15.81کی اوسط سے 427رنز بنائے ہیں ،دو سال بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،24سالہ کائنات امتیاز جنھوں نے پاکستان کے لئے مارچ 2015ء میں جنوبی افریقا کے خلاف شارجہ میں آخری ون ڈے کھیلا تھا ،ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔24سالہ عالیہ ریاض کو سری لنکا میں کھیلے گئے وویمنز ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔اکتوبر 2015ء میں کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کر نے والی ڈایانا بیگ جو صرف دو ون ڈے کھیلی ہیں ،انھیں بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ بائیس سالہ وحیدہ اختر جن کا پنجاب کے شہر چنیوٹ سے تعلق ہے ،انھیں بناء کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلے 15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔وویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقا،انگلینڈ،بھارت، آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے پانچ میچ کھیلنا ہے۔جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان ٹیموں کے خلاف ماضی میںپاکستان خواتین ٹیم کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ،کسی حیران کن پرفارمنس کی توقع کم ہے۔ایسے میں ٹیم سلیکشن پر اٹھتی انگلیوں نے خواتین ٹیم سے رہی سہی امیدیں بھی بہت حد تک کم از کم ختم نہ سہی کم ضرور کر دی ہیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal