عالمی یوم ار ض کے موقع پر گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا

بول نیوز  |  Apr 22, 2020

گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے22 اپریل کو عالمی یوم ارض کے دن نیا ڈوڈل جاری کر دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ ڈوڈل میں دیکھ جا سکتا ہے کہ اس میں شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو بیان کی گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی یوم ارض کے دن کو مناتے ہوئے 50  سال مکمل کر لیے گئے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ہم جو بھی غزا لیتے ہیں اس میں ایک بڑا حصہ ہمیں ان مکھیوں کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ شہد کی مکھیاں اس دنیا میں نہ رہیں تو انسان بھی اس دنیا میں بچ نہیں سکیں گے۔

یاد رہے کہ گوگل کے اس ڈوڈل میں پولینیشن کا عمل دکھایا گیا، صارفین جب تک چاہیں، اس کھیل کو جاری رکھ سکتے ہیں

واضح رہے کہ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا بنیادی مقصد عالمی برادری کی توجہ کرہ ارض کی حفاظت اور ماحولیاتی آلودگی سے جڑے مسائل کی جانب مبذول کروانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More