ملکی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کانمائندہ رویت ہلال کمیٹی میں شامل

بول نیوز  |  Apr 23, 2020

ملکی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کانمائندہ بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےجوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرطارق مسعود کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیاگیاہےاوروزارت مذہبی امورنےڈاکٹرطارق مسعود کی تقرری کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

دوسری جانب مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئےکہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارویت ہلال کمیٹی میں شامل ہونا درست سمت میں قدم ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیتی میں شامل کیا گیا ہے، یہ درست سمت میں قدم ہے مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں اور اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہئے #RamzanMubarik pic.twitter.com/O9pbiykSNP

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2020

وفاقی وزیر کامزید کہنا تھاکہ مذہبی تہواراتحاداوربرکت کاباعث ہوتےہیں اورہمیں اسی جذبےسےآگےبڑھناچاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More