بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

بول نیوز  |  May 27, 2020

بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‏بھارت سے آج مزید 178پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے،‏پاکستانیوں کو براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پھنسے ہوئے پاکستانی آج اٹاریِ واہگہ سرحد کے زریعہ پاکستان پہنچیں گے۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ یہ ہاکستانی کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنس گئے تھے یہ 176 پاکستانی آج پاکستان پہنچیں گے جو کہ بھارتی ریاستوں چندی گڑھ، گجرات، مدیحہ پردیش، پنجاب، راجھستان، اتر پردیش، اتارکھنڈ اور دہلی میں پھنس گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ‏پاکستان کے ہائی کمیشن کی کوششوں کے باعث پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو سکی۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور وزارتِ خارجہ نے ان کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ 20 مارچ سے اب تک واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے 400 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More