یوم تکبیر، پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال ہو گئے

بول نیوز  |  May 28, 2020

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔

یوم تکبیر جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان پر دشمنوں کی حملے کی خواہش دم توڑ گئی۔

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا

بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔

چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا اور وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگ گیا۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبربھی خاک میں مل کر رہ گیا۔

واضح رہے کہ یوم تکبیر کا نام ملتان کے انجینئر غضنفر عباس نے تجویز کیا تھا جسے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور انعام سرٹیفکیٹ سے نوازاتھا۔ غضنفر عباس اب اس دنیا میں تو نہیں رہے لیکن ان کا تجویز کردہ نام آج بھی پاکستانیوں کی زبان پر موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More