وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جی این این  |  May 30, 2020

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی اپنی آخری ویڈیو میں وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کررہے ہیں۔باؤلنگ کوچ نے بتایا’ میں صبح اٹھا تو پتا چلا میرے اکاؤنٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اورمیری فیملی کیلئے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اورشرمناک بات ہے۔مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیزہے اس لیے آئندہ سوشل میڈیا نہیں کروں گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More