پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے سے روکنے کیلئے بھارت ہارا، بین اسٹوکس

اب تک  |  May 30, 2020

لندن:(28 مئی 2020)ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا،اس لئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر برطانیہ کے خلاف میچ ہارا تھا،پاکستان کاسیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ روکنے کے لئے بھارت نے شکست کھائی۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی بلے بازوں کی رنز بنانے پر توجہ ہی نہیں تھی،جس طرح بھارت نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کی لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ میچ جیتنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی،اس میچ سے پہلے پاکستان ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آگیا تھا اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More