راجرفیڈرر نےکمائی میں میسی اور رونالڈو کوپیچھے چھوڑ دیا

جی این این  |  May 30, 2020

ویب ڈیسک : فوربز کی سالانہ فہرست کے مطابق سوئس ٹینس اسٹارراجر فیڈرر 2020 میں دنیاکا سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں ، راجر نے فٹبالر لیونل میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کورونا وائرس  کے باعث  فٹ بال اسٹار میسی اور رونالڈو کی  تنخواہ میں کٹوتی کی گئی ،جس سے ٹینس کے کھلاڑی راجر فیڈرر کو پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ کی حیثیت حاصل ہوگئی ۔ فوربز کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کل آمدنی 106.3 ملین ڈالرز ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More