شہروز سبزواری کا الزام لگانے والوں کو چیلنج

ہم نیوز  |  Jun 01, 2020

کراچی: اداکار شہروز سبزواری نے الزام لگانے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور سائرہ یوسف کا رشتہ ختم ہونے میں نہ تو صدف کنول کا کوئی ہاتھ ہے نہ ہی شہزور سے صدف کنول کا کوئی تعلق تھا۔

 

View this post on Instagram

 

کہاان کی اور سائرہ کا رشتہ ختم ہونے میں نہ تو صدف کا کوئی ہاتھ ہے نہ ہی شہروز سے صدف کا کوئی تعلق تھا ،اب صدف ان کی بیوی ہیں ان پر تہمت لگانے والوں میں ہمت ہے تو سامنے آئیں اور ثبوت لائیں ۔کہا کہ ویڈیو اپنے خاندان کے دفاع اور اپنی بیٹی کے مستقبل کیلئے بنائی ہے ۔۔۔

A post shared by HUM News (@hum.news.pakistan) on Jun 1, 2020 at 10:20am PDT

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اب صدف ان کی بیوی ہیں ان پر تہمت لگانے والوں میں ہمت ہے تو سامنے آئیں اور ثبوت لائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو اپنے خاندان کے دفاع اور اپنی بیٹی کے مستقبل کیلئے بنائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نکاح کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: 

ہم نیوز کے مطابق شوبز کے دونوں خوبصورت اسٹارز کا نکاح ہو گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا  کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صدف کنول نے اپنا نام تبدیل کر کےصدف سبز واری لکھ دیا تھا۔

دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’الحمد اللہ ‘۔

ماڈل صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ان کی جوڑی اب مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سادگی سے منعقد کی گئی نکاح کی تقریب میں صدف کنول نے اپنی ساس کا جوڑا زیب تن کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More