کورونا وائرس : دنیا بھرمیں 3لاکھ 77ہزار سے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے

جی این این  |  Jun 02, 2020

نیویارک : دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 3لاکھ 77ہزارسے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ مریضوں کی تعداد63 لاکھ 65ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک اموات کی تعداد 3 لاکھ 77ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 63لاکھ 65 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں کورونا نے 730 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد  106,925ہوگئی ۔امریکا میں مریضوں کی تعداد18 لاکھ 59 ہزار323 ہوچکی ہے۔ برازیل میں ہلاکتیں فرانس سے بھی بڑھ گئیں، برازیل میں اب تک کورونا سے 30 ہزار46 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد5 لاکھ 29ہزار405 ہے۔ روس میں 4855 سے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار878 ہوگئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More