آرمینیا کے وزیراعظم کورونا وائرس کا شکار

جی این این  |  Jun 02, 2020

یریوان : آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔ ایشیائی ملک آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینان نے فیس بک لائیو ویڈیو میں اطلاع دی کہ وہ اور ان کے اہل خانہ کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ نکول پشینان کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں  اور وہ جہاں تک ممکن ہو ا وزیراعظم ہاؤس سے کام جاری رکھیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More