پی سی بی کا رواں برس ایک اور ہوم سیریز کا منصوبہ

نوائے وقت  |  Jun 02, 2020

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے انعقاد کے خدشات کے پیش نظر رواں برس ایک اور ہوم سیریز کے لیے مختلف پہلووں پر کام شروع کردیا ہے۔پی سی بی کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات بہتر ہونیکی صورت میں اکتوبر اور نومبر میں مختصر طرز کرکٹ کی ہوم سیریز کے لیے کام کررہا ہے۔پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ کو تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کی دعوت دینے کے لیے سوچ بچارجاری ہے۔خیال رہے کہ پی سی بی حکومت پاکستان کی باقاعدہ اجازت کے بعد رواں سال جولائی میں تین ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل مکمل سیریز کیلئے انگلینڈ جانے پر اتفاق کرچکا ہے۔ آئی سی سی کے اجلاس کے بعد پی سی بی تین نئے منصوبوں پرکام کررہا  جہاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیسے اہم فیصلے لیے جانے تھے لیکن اجلاس 10 جون تک ملتوی کردیا گیا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More