دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 64 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی، 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہلاکتیں

ہم نیوز  |  Jun 03, 2020

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 64 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور تین لاکھ 80 ہزار 396 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 29 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 824 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  سات ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 30 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس میں 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5ہزار سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 77 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39 ہزار  سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار127 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار پانچ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 555  ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More