محمد علی کلے کو خالق حقیقی سے ملے چار برس بیت گئے

92 نیوز  |  Jun 03, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) رنگ کے کنگ  ، ہر مقابلے کو ثابت قدمی اور جواں ہمت سے جیتنےوالے ، عظیم انسان ،عظیم باکسر محمد علی کلے کو دنیا سے گزرے 4 سال بیت گئے ۔ 12 سالکی عمر میں رنگ میں قدم رکھنے والے محمد علی عظیم باکسر ہونے کے ساتھ ایک خدا ترس اوراصول پسند انسان بھی تھے ۔

17 جنوری1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں آنکھ کھولنے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلسکلے جونیئر  تھا۔ انہوں نے 1964 میں اسلام قبولکیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔محمد علی نے 12سال کی عمر میںباکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960 کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلاپروفیشنل مقابلہ جیتا۔

اسی سال روم المپکس میں محمد علی  کی لگاتار کامیابیوں نے ان کے نام کے ساتھ عظیمکا اضافہ بھی کیا۔رمبل ان دا جنگل محمد علی کی مشہور فائٹ تھی جسے فائٹ آفر سنچری بھیکیا گیا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا بھی کرناپڑا وہ مایوس تو ہوئے  لیکن  ہمت نہ ہاری اور اپنا کیریئر جاری رکھا اور بڑےبڑے باکسر کو رنگ میں چند لمحوں میں ڈھیر کیا۔

 عظیم باکسر نے اپنے کیریئرمیں 61 مقابلے لڑے جس میں انہوں نے 56 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 5 مقابلوں میںانہیں شکست ہوئی۔

اپنے مجموعی مقابلوں میں سے 37 مقابلوں میں انہوں نے اپنے حریفوںکو ناک آؤٹ کیا۔20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری  میں مبتلا ہوئے اور اسی بیماری نے ان کو رنگ سےہمیشہ کیلئے دور بھی کر دیا۔ بڑے بڑے باکسروں کو چند لمحوں میں چت کرنیوالے باکسر بیماریسے لڑتے لڑتے  تین جون  2016 کو اس دنیا سے چلے گئے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More