بحیرہ عرب میں “نسارگا ” طوفان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

این ڈی ایم اے نے بحیرہ عرب میں بننے والا نسارگا نامی سمندری طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا، ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں نسارگا نامی طوفان موجود ہے، جس کے باعث ملک کے ساحلی علاقوں میں70سے80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔منگل کو این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق نسارگا نامی سمندری طوفان کراچی سے11سوکلومیٹرجنوب میں ہے تاہم بحیرہ عرب میں طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ کے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ 4جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بحیرہ عرب میں کیار نامی سمندری طوفان پیدا ہوا تھا جس کا رخ کراچی کی جانب تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ طوفان نے اپنا رخ یمن کی جانب موڑ لیا بعد ازاں وہ طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر از خود ختم ہو گیا تھا۔ نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں:شبلی فراز

نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں:شبلی فراز

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More