شمالی وزیرستان : مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

ہم نیوز  |  Jun 03, 2020

شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گر نے سے سات بچے جاں بحق اور13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

چھت گرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کی  تحصیل شوہ  میں پیش آیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثہ گزشتہ شب پیش آیا جس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام ساری رات جاری رہا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھت تلے15 سے زائد افراد موجود تھے۔ مدرسے کی چھت اور دیواریں کچی مٹی سے تعمیر کی گئی تھیں اور لوگوں  بیلچوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

چھت گرنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمیوں کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں گئی۔

اسپتال منتقل کیے گئے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مدرسے کی چھت گرنے سے زخمی اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے اور وہ مختلف علاقوں سے جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More