ملک بھرمیں کورونا سے1688افراد جاں بحق، 80 ہزار463 متاثر

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

پاکستان میں کورونا سے24 گھنٹوں میں 67اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1ہزار 688 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ 4131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد80 ہزار463 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3ہزار938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار688 تک جا پہنچی ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد 1ہزار688 تک جا پہنچی ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں مہلک وبا سے 570 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا کے 29 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 526مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ سندھ میں 31 ہزار 86 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیںخیبرپختون خواہ میں کورونا سےاب تک 490 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ خیبرپختون خواہ میں کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار 897 کیسز ہوچکی ہے ۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 740 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں49 مریض چل بسے ۔کورونا سے اسلام آباد میں 34 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 188 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 779 افرادکورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور12مریض جاں بحق ہوئے ۔آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 284 ہوگئی جبکہ 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 824 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک 28ہزار 923مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 17ہزار310 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 95344 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔  ملک بھرمیں کورونا سے1688افراد جاں بحق، 80 ہزار463 متاثر

ملک بھرمیں کورونا سے1688افراد جاں بحق، 80 ہزار463 متاثر

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More