رواں سال حج مقامی طور پر ہونے کا امکان

جی این این  |  Jun 03, 2020

سعودی حکومت نے رواں سال صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو حج کی اجازت دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ حتمی فیصلہ 15 جون تک کے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس حج سے متعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ سعودی عرب حتمی پالیسی کی اجرا سے قبل پاکستان سمیت بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس حج سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے جبکہ رواں برس حج کے لیے تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق تمام ممالک سے صرف وفود کو حج کی دعوت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More