رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

رواں سال جون میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا اور گرہن کے دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جب کہ سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب ہوگا جس کا آغاز رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گا جب کہ گرہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے۔سورج کو جزوی گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنا شروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جب کہ  1 بجکر 32 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا جو  2 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ  کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔ماہرین فلیکات کہتے ہیں کہ سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائےتو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔ ملک بھرمیں کورونا سے1688افراد جاں بحق، 80 ہزار463 متاثر

ملک بھرمیں کورونا سے1688افراد جاں بحق، 80 ہزار463 متاثر

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More