کراچی طیارہ حادثہ: پائلٹ کی فاش غلطیوں کا انکشاف

نیو  |  Jun 03, 2020

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کے کپتان کی جانب سے قوائد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا۔ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی۔طیارہ  سات ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5ہزار دوسو فٹ تھی۔ کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔کنٹرولر نے دو مرتبہ کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب180 ڈگری پر لے جائےتاکہ اونچائی کنٹرول ہوسکے، کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کیلئے مطلوبہ بلندی تک لیکر آئیں، لیکن کپتان نے ائیر کنٹرول کی ہدایت کو نظر انداز کیا۔

طیارہ کی اونچائی 3ہزارپانچ سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل تیرہ سو فٹ پر آگیا اور اترنے کی رفتار دو سو پچاس ناٹ سے زیادہ تھی۔یاد رہے کہ22 مئی کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ حادثے میں عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثے کی تحقیقات کیلئے ماہرین کی 11رکنی ٹیم فرانس سے پاکستان پہنچی تھی۔  ٹیم نے جائےحادثہ کا دورہ کیا تھا اور رن وے کا جائزہ لینے کے علاوہ اے ٹی سے کے مختلف پہلوؤں کو دیکھا تھا۔ سعودی عرب کا یمن کیلیے 500 ملین ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان

تحقیقاتی ٹیم نے بلیک باکس سمیت انجن کا بھی معائنہ کیا جبکہ سی اے اے اور پی آئی اے حکام نے طیارے سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم کرنے کے علاوہ بریفنگ بھی دی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے انجنوں، لینڈنگ گیئر، ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم اپنے ساتھ اہم نوعیت کے شواہد لے گئی جبکہ فرانسیسی ٹیم کے ہمراہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے 2 اراکین بھی روانہ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More