دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل

اب تک  |  Jun 03, 2020

کراچی:(03 جون 2020)چھ ماہ سے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں دبئی میں پھنسے محمد ندیم سمیت کئی پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سےدبئی میں پھنسے ہوئے ہیں ،کمپنی نے بھی تمام ملازمین کونکال دیا ہے، میرے ساتھ کمپنی کے اڑتیس افراد موجود ہیں،مارے پاس کھانے پینے کی تمام اشیا ناپید ہوچکی جبکہ پیسے بھی نہیں ہیں۔

دبئی میں پھنسے ان پاکستانیوں نے بتایا کہ تقریبا ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانی دبئی میں اس صورت حال کا شکار ہیں، ہم وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہمیں پاکستان پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More