عوام کو کورونا کے ساتھ جینے کا طریقہ سیکھنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

اب تک  |  Jun 03, 2020

لاہور:(03 جون 2020)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی،سماجی اورمعاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں ، اس لئےاحتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے ماسک،سینی ٹائزراورسماجی فاصلہ ضروری ہے،اس کے علاوہ دوکاندار نوماسک نوسروس کی پالیسی پرعمل کریں تو کورونا کا پھیلاو کم ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا،تاہم انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لیے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بےحد ضروری ہے،احتیاطی تدابیر سے شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More