جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل اپنے عہدے سے مستعفی

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

 جرمنی میں امریکہ کے سفیر رچرڈ گرینل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے گزشتہ رات کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔ رچرڈ گرینل کے ڈپٹی رابن کوئن ولے نئے سفیر کی تعیناتی تک چارج سنبھالیں گے۔ رچرڈ گرینیل مئی 2018 ءمیں جرمنی میں امریکی سفیر تعینات ہوئے اور انہوں نے اپنی 2 سالہ مدت میں جرمنی اور یورپ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو پیش کرنے کے لیے جارحانہ، غیرروایتی اور سخت مزاج اپنایا جبکہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے کچھ ہی عرصے بعد جرمن اداروں کو ایران کے ساتھ کام نہ کرنے سے متعلق براہ راست خبردار کیا تھا۔ جرمن میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ رچرڈ گرینل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More