ریاض میں یمن کے لیے آن لائن امدادی کانفرنس، 1.35 ارب ڈالر کے عطیات جمع

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

سعودی عرب کی اپیل پر سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے لیے آن لائن امدادی کانفرنس میں 66 ممالک نے شرکت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن امدادی کانفرنس کے شرکا نے 1.35 ارب ڈالر کے عطیات پیش کیے ہیں۔ ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کےسز براہ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے مطابق سعودی عرب یمن کو نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 500 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا جن میں سے 300 ملین ڈالر اقوام متحدہ کی تنظیموں اور ایجنسیوں کے توسط سے خرچ کیے جائیں گے۔کانفرنس میں شریک ناروے نے 175 ملین یورو، ہالینڈ نے 15 ملین یورو، سویڈن نے 30 ملین ڈالر اور برطانیہ نے 160 ملین سٹرلنگ پونڈ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ یورپی یونین نے 71 ملین یورو دینے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ ان کا ملک یمن کو 17 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More