دریائےسندھ کاپانی کہاں جارہاہے،ارسا نے واپڈاسےوضاحت مانگ لی

سماء نیوز  |  Jun 03, 2020

ارسا نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی غائب ہونے لگا ہے۔

ارسا نے واپڈا سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ دریائے سندھ کا پانی کہاں جارہا ہے۔ ارسا نے جی ایم تربیلا کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ یکم جون 2020 کو بشام کے مقام پر دریائے سندھ کا بہاؤ1 لاکھ 36 ہزار کیوسک تھا، 2 جون کو دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ 8 ہزارکیوسک تھا۔

خط میں نشان دہی کی گئی ہے کہ 2 جون کو بشام اور تربیلا میں دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ میں 21ہزارکیوسک کا فرق آیا۔

خط میں اس کمی کی وجوہات جاننے کے حوالےسے جواب طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More