اسسٹنٹ سول سرجن خیرپور اور جامعہ اردو کا لیب اسسٹنٹ کورونا کے باعث چل بسے

اب تک  |  Jun 03, 2020

خیرپور:(03 جون 2020)خیرپور میں اسسٹنٹ سول سرجن ڈاکٹر شفقت علی شیخ اور کراچی میں وفاقی جامعہ اردو کے لیب اسسٹنٹ سید توقیر علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر کلیم اللہ میمن کے مطابق شفقت علی شیخ کو سات دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے باعث آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور رات گئے انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس کے لیب اسسٹنٹ سید توقیر علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے،توقیر علی میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ یکم جون سے تمام اساتذہ اور ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کا سرکلر جاری کر چکی ہے،اس کے علاوہ جامعہ کے گلشن اقبال کیمپس میں احساس پروگرام کا سینٹر بھی قائم ہے،جہاں ہزاروں افراد کا آناجانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More