پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا آغاز ہو گیا،خوشخبری سنا دی گئی

شمع نیوز  |  Jun 30, 2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا اور شاید ہی کبھی ایسا بجٹ پیش کیاگیا ہو۔انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش بھی نہیں ہوا تھا تو اپوزیشن نینا منظور نامنظور کے نعریلگائے، اپوزیشن نے بجٹ نے نہیں پڑا صرف ذاتی حملے کیے ہیں، ہم نے سب سے بڑے دو مافیاز کو اقتدار کو باہر نکالا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر صنعت

ہونے کے باوجود اعلان کرتا ہوں زراعت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، بجٹ نہ پڑھنے والوں نے شور مچایا ،احتساب ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More