اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگا۔

اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی بی 150 ایف جو بہت سے پولیس اہلکار استعمال کرتے ہیں، اب یکم جولائی سے اس کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 کے نرخ بھی 1400 روپے اضافے کے ساتھ 76 ہزار 900 روپے ہوگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہونڈا کمپنی کی مشہور زمانہ سی جی 125 کے نرخ 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ سیلف اسٹارٹ ماڈل کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

ہونڈا پاکستان میں موٹر سائیکلوں کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا برانڈ ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ء سے مئی 2020ء تک فروخت ہونیوالی دو اور تین وہیلر گاڑیوں میں ہونڈا کا حصہ 64 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مذکورہ عرصے میں دو اور تین وہیلر گاڑیوں کے 12 لاکھ 21 ہزار 943 یونٹ فروخت ہوئے جن میں 7 لاکھ 83 ہزار 863 یونٹ ہونڈا کمپنی کے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More