ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب

92 نیوز  |  Jul 01, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802مریضصحت یاب ہو چکے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 91امواتہوئیں ، 4133 نئے کیسز  بھی رپورٹ ہوئے ،ملکمیں اموات کی مجموعی تعداد 4395 ہوگئی، مجموعی کیسز بھی 2لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 133 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 13 ہزار 470 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز84 ہزار 640 ہیں ، پنجاب میں 76 ہزار 262 ، خیبرپختونخوا 26 ہزار 598 ، اسلام آبادمیں 12 ہزار 912 ، بلوچستان 10 ہزار 476 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 489 اور آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 1093 ہے۔

ایک دن میں مزید 91 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحقافراد کی تعداد 4395 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1762 افراد ، سندھ میں 1377 ،خیبرپختونخوا 951 ،بلوچستان 121 ، اسلام آباد 128 ، گلگت بلتستان 26 اور آزاد کشمیرمیں 30 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یابہونے والے مریضوں کی شرح 50 فیصد ہے، اب تک ایک لاکھ 802 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوگئے ، ملک بھر کے 768 اسپتالوں میں 5 ہزار 50 مریض زیر علاج ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 22 ہزار 418 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار510 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More