کورونا وائرس سے بچاﺅ، نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے نزلہ زکام کا بڑا فائدہ بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 02, 2020

کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر کے لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں اور اس سے بچاؤ کے لئے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مریضوں اور جو اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں ان کے لئے بڑی خبر جاری کی ہے۔

حالیہ دنوں میں جن افراد کو نزلہ زکام رہ چکا ہے ان کے لئے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اچھی خبر سنا دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ نزلہ زکام کو برداشت کر چکے ہوں ان میں کورونا کی علامات سنگین ہونے کا امکانات بہت کم ہوتے ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ انسانی جسم کا مدافعتی نظام کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف ایک ہی طریقے سے مقابلہ کرتا ہے۔ ان میں وہ اقسام بھی شامل ہوتی ہیں جو نزلہ زکام اور سانس کی نالی اور سینے کی معمولی انفیکشنز کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ اقسام جسم کے اندر داخل ہوتی ہیں تو مدافعتی نظام ان کے خلاف لڑتا ہے اور اس کے نتیجے میں وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بھی تیار ہو جاتا ہے۔

یونیورسٹی ہاسپٹل تیوبنجن جرمنی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں افراد پر تجربات اپنائے۔ ان میں ہر 10 میں سے 8 لوگ ایسے تھے جو کبھی اس مرض کا شکار نہیں ہوئے لیکن ان میں کچھ حد تک اس کے خلاف قوت مدافعت موجود تھی۔ یہ وہ لوگ تھے جو کورونا وائرس کی دیگر اقسام کا شکار ہو کر نزلہ زکام اور دیگر وائرسز وغیرہ کا سامنا کر چکے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ نزلہ زکام سے صحت مند ہونے والے مریضوں میں ’ٹی سیل امیونٹی‘ پیدا ہو جاتی ہے اور یہ تادیر انسانی جسم میں موجود رہتی ہے۔ اس دوران اگر کورونا وائرس جسم میں داخل ہو تو ہمارا مدافعتی نظام پہلے ہی اس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More