کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملیریا کی دوا کا استعمال، ماہرین نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

ہماری ویب  |  Jul 02, 2020

کورونا وبا کے علاج کے لئے دنیا بھر میں ملیریا کی دوائیں استعمال کی جارہی ہیں تاہم حال ہی میں امریکی ماہرین کی جانب سے اس دوا کے خطرات سے آگاہ کر دیا گیا۔

امریکا میں امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ انیس کے مریضوں کو اینٹی ملیریا دواؤں کا استعمال کرایا جا رہا ہے جس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنسز (او ایچ ایس یو) اور انڈیانا یونیورسٹی کے ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ کووڈ 19 کے مریضوں کو ملیریا اینٹی بائیوٹکس کے امتزاج کے ساتھ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ان مریضوں کے دل کے نچلے حصے میں غیر معمولی دھڑکنوں پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران مریضوں کے قلب کا نچلا حصہ تیزی دھڑکتا ہے اور اس سے انہیں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More