کورونا وائرس کے دوران ہاتھ پیر پر سرخ نشانات ۔۔۔ ماہرین نے ایک اور بڑا دعویٰ کردیا

ہماری ویب  |  Jul 03, 2020

ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے نوول کورونا وائرس کی کوئی نا کوئی علامت سامنے آرہی ہے، تاہم گزشتہ دنوں یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ ہاتھوں اور پیروں پر پڑنے والے سرخ نشانات کورونا کی علامت ہیں تاہم اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

لیکن اب ایک طبی تحقیق میں اس حوالے سے ثابت ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ ہاتھوں اور پیروں میں ایسے سرخ دانوں والے افراد میں اکثر کووڈ 19 ٹیسٹ میں تشخیص نہیں ہوتی مگر محققین نے دریافت کیا کہ جن بچوں میں کووڈ ٹویئز(ہاتھوں اور پیروں پر پڑنے والے سرخ نشانات) کو دیکھا گیا، ان کی جلد میں کورونا وائرس موجود تھا۔

محققین نے اپنے تجزیے میں کورونا وائرس کو پسینے کے غدود اور خون کی شریانوں کے خلیات میں دریافت کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سے کورونا وائرس اور کووڈ ٹویئز کے درمیان تعلق کی تصدیق ہوتی ہے اور خون کے خلیات کو وائرس سے پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں یہ سرخ نشانات ابھرتے ہیں۔

واضح رہے یہ تحقیق جریدے برٹش جرنل آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More