پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ ہوگیا 

شمع نیوز  |  Jul 03, 2020

لاہور(این این آئی)پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ ہوگیا ۔پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ ہوگیا، جہاں وہ ووسٹرمیں موجود ٹیم کو جوائن کریگا۔ پازٹیو رپورٹ کے بعد دو کورونا ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آنے کے بعد محمد حفیظ، شاداب خان، فخر زمان، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کی صبح  کی فلائٹ تھی۔کھلاڑی مانچسٹر  سے بذریعہ بس ووسٹر پہنچیں گے جہاں ایک بار پھر ان کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ پہلے سے وہاں موجود اکیس کرکٹرز اورتیرہ رکنی کوچنگ اسٹاف کے رزلٹ نیگیٹو آچکے پیں اور قومی کرکٹرز نے ٹریننگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔پاکستان اور

انگلینڈ کے درمیان اس سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More