پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر بھارتی بیان کو مسترد کردیا

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2020

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان سے متعلق بیانات مکمل رد کرتا ہے، بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کیا تھا۔

مزید جانیے: گلگت بلتستان الیکشن2020 کا شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری کونسی؟ جانئے خبر میں

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 16 جولائی ہوگی، نامزد امیدواروں کی فہرست17 جولائی کو آویزاں کی جائےگی۔

چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی،آر او فیصلے کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کے لیے آخری تاریخ 3 اگست ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور نظرثانی کے لیے آخری تاریخ 5 اگست ہے، امیداواروں کو انتخابی نشانات 6 اگست کو دیےجائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت کی گلگت بلتستان میں 18 اگست کو عام انتخابات کی منظوری

چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 18 اگست کو پول ڈے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More