محکمہ داخلہ سندھ نے نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کردی

اب تک  |  Jul 07, 2020

کراچی: (06 جولائی 2020) محکمہ داخلہ سندھ نے نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کردی۔ سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جے آئی ٹی نو صحفات پر مشتمل ہے۔

جے آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نثار مورائی نے وائس چیئرمین فشریز سلطان قمر سے ماہانہ بھتہ لیا۔ نثار مورائی نے 50 سے 200 افراد کو گھوسٹ ملازمین محکمہ فشریز میں بھرتی کیے۔ ملزم نے رشوت کے عوض قبضہ مافیا کی مدد کی اور زمین کے چالان پاس کرنے کے عوض بھاری رشوت لی۔

کے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم حقیقی کی متحدہ کے خلاف اسلحہ اور مالی معاونت کی۔ ملزم نثار مورائی کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More