ببونک طاعون کیا ہے اور یہ بیماری انسانوں میں کیسے پھیلتی ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 09, 2020

کورونا وائرس کے بعد منگولیا اور چین میں طاعون جیسی موذی وبا پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ببونک طاعون کے 8 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ درجنوں مشتبہ کیس بھی سامنے آ چکے ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک لڑکے نے مارموت (Marmot) نامی جانور کھا لیا تھا جس سے اسے طاعون لاحق ہوا اور اس سے آگے پھیل گیا۔

منگولیا کی وزارت صحت کے سربراہ ڈاکٹر نیرانگرل کا کہنا ہے کہ اس لڑکے کو مارموت کھانے کے بعد سے تیز بخار اور پورے جسم میں درد شروع ہو گیا تھا تاہم اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔ اس کا بخار بھی کم ہو چکا اور جسم کی تکلیف بھی۔

ببونک طاعون کا کیس سامنے آنے کے بعد پڑوسی ملک روس نے مہلک بیماری سے بچنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 13ویں صدی کے ببونک طاعون نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بیماری گلہری اور چوہے کی طرح نظر آنے والے مارموٹ نامی جانور سے پھیلتی ہے۔

تاہم روس نے چین اور منگولیا سے منسلک بارڈرز پر مارموٹ کے شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ چین اور منگولیا میں شہریوں کی بڑی تعداد مارموٹ کا گوشت شوق سے کھاتی ہے۔

چین ببونک طاعون کے باعث شہریوں کو مارموٹ کے شکار اور کھانے سے خبردار کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More