یہ اداکارہ 16 سال کی عمر سے ہی شوبز انڈسٹری میں آگئی تھیں اور پھر۔۔۔ پاکستان کی مشہور اداکارائیں انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jul 09, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کافی چھوٹی عمر سے کیا اور انہیں انڈسٹری میں آتے ہی بہت سی کامیابیاں ملیں۔ کچھ اداکارائیں تو ایسی بھی ہہیں جو شوبز انڈسٹری میں حادثاتی طور پر ہی آگئیں جبکہ کچھ کو اپنے گھر والوں کو منانا پڑا۔

آئیے جانتے ہیں کہ ہماری پسندیدہ شوبز کی حسینائیں اس انڈسٹری کا حصہ کیسے بنیں؟

عائزہ خان

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ عائزہ خان سے کون ناواقف ہوگا۔ عائزہ نے اس انڈسٹری میں قدم ایک اشتہار سے رکھا جس میں ان کے ساتھ ریما خان تھیں۔ اس بات کا ذکر انہوں نے ایک پروگرام میں کیا جس کی میزبانی ریما خان نے ہی کی۔ اداکارہ عائزہ خان نے بتایا کہ وہ شروع شروع مین جب سیٹ پر جایا کرتی تھیں تو ان کے ساتھ ان کے خاندان کے کافی لوگ ساتھ ہوتے تھے، عائزہ کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے میرا پہلا کمرشل ریما جی کے ساتھ تھا اور انہوں نے سیٹ پر میری امی کو بلا کر کہا تھا کہ یہ لڑکی بہت آگے جائے گی۔



کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی پاکستان کی ایک اور نامور اداکارہ ہیں، یہ ہمیشہ سے ہی ایک سنگر بننا چاہتی تھیں لیکن قسمت نے انہیں اداکارہ بنا دیا۔ اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز اداکارہ نے محض 16 برس کی عمر سے کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ریمپ پر واک کر رہی تھی جب ایک ڈائریکٹر نے مجھے دیکھا اور ڈرامہ کی آفر کی، مجھے اس وقت اداکاری بالکل نہیں آتی تھی لیکن انہوں نے مجھ سے کروالی۔



سارہ خان

سارہ خان پاکستان کی ایک اور قابل اداکارہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں وائس اوور کیا کرتی تھی، وہاں ہم ٹی وی کی ٹیم آئی اور انہوں نے مجھے دیکھا تو بڑی آپا کے لیے کاسٹ کرلیا، اس وقت مجھے لگا کہ اداکاری کون کر سکے گا؟ لیکن وہ ڈرامہ بہت سپر ہٹ گیا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس انڈسٹری میں ایک دن کے لیے بھی سٹرگل نہیں کرنا پڑی۔



ہانیہ عامر

ہانیہ عامر نے بھی بہت چھوٹی عمر سے اس انڈسٹری میں قدم رکھا، اداکارہ اس انڈسٹری میں آنے سے قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بنایا کرتی تھیں، جس سے وہ کافی مشہور ہوئیں، وہیں انہیں فلم جانان کے ہدایتکار نے دیکھا اور انہیں فلم کی آفر دی۔ یوں ہانیہ اس انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔


اقراء عزیز

اقراء عزیز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں اس انڈسٹری کا حصہ بننے سے منع کردیا تھا لیکن ان کی بڑی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور پہلے کمرشل کی شوٹنگ پر بھی وہ ساتھ گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More