کراچی میں مزید بارش ہوگی یا نہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 09, 2020

کراچی میں گذشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے شہر کے موسممیں بھی بدلائو آیا تھا لیکن اب مذید بارش ہوگی یا نہیں اس سے متعلق محکمئہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ:

" مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے نکل چکا ہے، لیکن گوادر اور پسنی سے فی الحال قریب ہے لہٰذا شام میں بادل آنے سے شہر کے جنوب مشرقی حصے میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔"

ان کا مذید کہنا ہے کہ: "مون سون سسٹم کے اثرات کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے دن بھر میں شدید حبس رہے گا ہے، البتہ رات میں شہر کے جنوب مشرقی حصے میں بادل آنے سے شہر کی ساحلی پٹی اور گڈاپ کی جانب ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شہرِ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتری آجائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More