کورونا وائرس کن کن مقامات پر ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے خطرے سے متعلق آگاہ کردیا

ہماری ویب  |  Jul 10, 2020

حالیہ دنوں میں سائنسدانوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے جس کو عالمی ادارہ صحت نے نظر انداز کردیا تھا۔

کووڈ انیس کو دنیا بھر میں پھیلے اور تباہی مچائے ہوئے 7 ماہ ہونے والے ہیں اور لیکن اب پہلی مرتبہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تسلیم کیا ہے کہ نوول کورونا وائرس ناقص ہوا والے کسی چار دیواری میں ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے اور 6 فٹ سے بھی زیادہ فاصلے پر موجود لوگوں تک پہنچ سکتا ہے۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے یہ موقف اختیار کیا ہوا تھا کہ یہ وائرس منہ اور ناک سے نکلنے والے ذرات کے ذریعے ہی پھیل سکتا ہے جن کا حجم انسانی بال کی چوڑائی جتنا ہوسکتا ہے مگر یہ ایروسول یا ہوا میں تیرنے والے انتہائی ننھے ذرات کے مقابلے میں بڑے اور بھاری ہوتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں بڑے ذرات متاثرہ فرد کے منہ یا ناک سے خارج ہونے کے بعد جلد ہی سطح پر گر جاتے ہیں۔

مگر گزشتہ دنوں سینکڑوں طبی ماہرین نے ایک کھلے خط میں عالمی ادارہ صحت سے التجا کی تھی کہ وہ اپنے موقف پر نظرثانی کرے، جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر نئی سائنسی سفارشات جاری کی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والی نئی ہدایات میں کہا گیا کہ کورونا کے اجتماعی کیسز کے واقعات کچھ بند مقامات جیسے ریسٹورنٹس، مذہبی مقامات، کلبوں یا ایسے مقامات جہاں لوگ چیختے، تقریریں یا گاتے ہیں، میں رپورٹ ہوئے ہیں'۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق نئی سفارشات میں ایسے بند مقامات پر جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ جبکہ ہوا کی نکاسی کا نظام ناقص ہوتا ہے اور متاثرہ افراد زیادہ وقت دیگر افراد کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہوں، وہاں ہوا سے وائرس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ بتائے گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ کورونا وبا کے پھیلنے سے متعلق زیادہ ٹھوس شواہد حاصل ہوسکے کہ وہ کس طرح بند مقامات پر طویل فاصلے تک پھیل سکتا ہے، تاحال کسی شائع تحقیق میں اسے ثابت نہیں کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے امراض کی روک تھام کرنے والی ٹیم کی سربراہ بینیڈیٹا ایلگرانزی نے منگل کو پریس بریفننگ کے دوران کہا تھا 'اس شعبے میں تحقیق آگے بڑھ رہی ہے اور کچھ شواہد بھی سامنے آئے ہیں، مگر ابھی کچھ بھی حتمی نہیں۔

تاہم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فی الحال واضح الفاظ میں کورونا وائرس کو ہوا کے ذریعے پھیلنے والا قرار نہیں دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More