بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔۔۔ کیا آنے والے دنوں میں بھارت سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا؟

ہماری ویب  |  Jul 10, 2020

چین اور اٹلی سے شروع ہونے والا جان لیوا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، تاہم بھارت اس وائرس کا گڑ بننے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت، چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

کورونا وائرس بھارت میں اتنی تیزی سے پھیلا کے روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس وقت بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جس میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں لیکن ملک میں اموات کی شرح انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے یہ سوال کھڑا ہوتا ہے کہ اتنے زیادہ کیسز ہونے کے باوجود بھارت میں اموات کی شرح کم کیوں ہے؟

آئیے جانتے ہیں کچھ باتیں جو آپ کو پتہ ہونی چاہیئں۔

٭ملک میں لوگ تیزی سے مذکورہ وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں، کیے جانے والے ٹسٹ کے بعد بھارت میں یومیہ ہزاروں کیسز کی تصدیق ہوتی ہے۔ بھارت کے ایک نامور ڈاکٹر، ڈاکٹر جمیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیے جانے والے مریضوں کی تعداد 20 دن کے اندر اندر دگنی ہو رہی ہے، جتنے ٹیسٹ کیے جائیں گے اتنی ہی مریض سامنے آئیں گے۔

٭بھارت میں صحت مند مریضوں کی شرح بھی کافی تسلی بخش ہے، جتنے زیادہ کیسز آرہے ہیں اتنی ہی جلدی صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر جمیل کے مطابق فی الحال ڈیتھ ریٹ کم ہے لیکن اگر یہ زیادہ ہوا تو ملک کے اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے۔

٭بھارت میں متضاد بیانات کی وجہ سے باتوں میں کچھ ابہام نظر آرہا ہے، بھارت کی ہر ریاست الگ ڈیٹا پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ سمجھنے میں کافی مشکل ہے کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ۔ تاہم بھارت کی ہر ریاست میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد کچھ الگ ہی کہانی سنا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی آنے والے دنوں میں بھارت کورونا وائرس کا گڑ بن جائے گا۔

واضح رہے تازہ ترین تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار 296 ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More