مریخ مشن ،یو اے ای نے روانگی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بول نیوز  |  Jul 10, 2020

اماراتی حکام نے مارس مشن کی تاریخ  کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اماراتی خلانورد 15 جولائی کو مریخ کے لیے روانہ ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت گزشتہ ماہ 15 جولائی کو مریخ پر مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کے لیے ہے۔

محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے اس  مشن کو ہوپ مشن کا نام دیا ہے،مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا۔

Two weeks to go for the launch of the UAE’s Hope Probe to Mars, the first ever Arab mission to the Red Planet. The spacecraft will provide the first global picture of the Martian atmosphere & data will be shared freely with over 200 research centers across the world. pic.twitter.com/X37qfg9MqG

— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) July 1, 2020

یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کردہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے۔

مشن سرخ سیارے کے مدار میں جا کر مریخی فضا کی حرکیات اور بیرونی خلا اور شمسی ہوا کے ساتھ اس کے تعامل کا مطالعہ کرے گا۔

یہ تحقیقاتی مشن مریخ کے گرد ایک مکمل مریخی سال یعنی 687 دنوں تک چکر لگاتا رہے گا تاکہ مطلوبہ ڈیٹا جمع کر سکے، مریخ کے گرد صرف ایک چکر لگانے کے لیے اس مشن کو 55 گھنٹے درکار ہوں گے۔

امارات کا مریخ مشن آب و ہوا اور موسمی تبدیلیوں کا پہلی بار جائزہ لے گا جس میں گرد کے طوفان، درجہ حرارت میں تبدیلی اور مریخ کی سطح کی تحقیقات کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More