کراچی کے نالوں کا کچرا ڈمپنگ اسٹیشنز تک پہنچانےکاحل نکال لیا، ناصر شاہ

اب تک  |  Jul 10, 2020

کراچی: (10 جولائی 2020) وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں کہ کراچی کے نالوں کا کچرا ڈمپنگ اسٹیشنز تک پہنچانےکاحل نکال لیا۔ چونتیس نالوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔ سعید غنی بولے علی زیدی وزیر بن گئے لیکن عقل نہیں آئی، لیاری امن کمیٹی کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک طرف وزیراعظم کہتے ہیں ہم مافیاز کے خلاف ہیں دوسری طرف جہانگیر ترین کو باہر بھیج دیا۔ پی آئی اے سمیت ہر ادارہ تباہ کر دیا۔

سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس۔ ناصر حسین شاہ نے نالوں کی صفائی کا پلان بتایا اور کہا کہ سندھ حکومت یہ پروجیکٹ اپنے کی فنڈز سے انجام دے رہی ہے۔ نالوں کی صفائی کیلئے مکمل حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ نالوں سے نکلنے والا کچرا لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کا بھی مستقل حل نکالا ہے۔

اس موقع پر سعید غنی نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام غیر سنجیدہ مسائل پر عوام کی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ عذیر بلوچ کی جے آئی میں 164 کے بیان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی کہاں ہے وفاقی وزرا بلدیہ ٹاؤن پرکیوں خاموش ہیں کیونکہ وہ اتحادی ہیں۔ نفیس اتحادیوں کا محمد انور بھارت سے پیسے لینے کااقرارکرچکا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں وہ میرے ساتھ ٹی وی پر بیٹھیں۔ ذوالفقار مرزا نے جب حالات خراب کردئیے تھے تو ان سے وزارت لی گئی جبکہ فہمیدہ مرزا اسپیکر آپ کو بی بی نے نہیں بلکہ آصف علی زرداری نے بنایا تھا میں تو بہت ساری چیزوں کا علم رکھتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More