بالی وڈ کے مشہور کامیڈین جگدیپ جعفری وفات پاگئے

اب تک  |  Jul 10, 2020

ممبئی: (9 جولائی 2020) بالی وڈ کے مشہور کامیڈین جگدیپ جعفری طویل علالت کے بعد اکیاسی برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ جگدیپ نے کے کیرئیر میں شعلے میں ان کا سورما بھوپالی کا کردار ان کی پہچان رہا۔

چار سو سے زائد فلموں میں ہنستی مسکراتی اداکاری دکھانے والے جگدیپ جعفری کا اصلی نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا ۔ جنہوں نے فلم شعلے میں سورما بھوپالی کا کردار کرکے غیر معمولی شہرت پائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جگدیپ بڑھتی ہوئی عمر کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار تھے اور ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں وفات پا گئے۔جگدیپ کے بیٹے جاوید جعفری اور نوید جعفری بھی شوبزنس کی دنیا سے وابستہ رہے ہیں۔ جبکہ ان کے پوتے میزان جعفری بھی ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہوئے۔ جگدیپ کی مشہور فلموں میں انداز اپنا اپنا، پرانا مندر ، قربانی اور سورما بھوپالی نمایاں ہیں۔ جگدیپ نے بطور چائلڈ اسٹار بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More