ماہانہ پیسے بچانے کے چند زبردست اور آسان طریقے جانیں تاکہ کر سکیں ہر ماہ بڑی بچت

ہماری ویب  |  Jul 10, 2020

مالی معاملات اکثر پرتناﺅ ہوتے ہیں خاص طور پر جب آپ یہ حساب نہ کر سکیں کہ آپ کے پیسے کہاں جارہے ہیں۔ چند ہی افراد ایسے ہوتے ہیں جو پیسہ بہت سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں۔ پیسے بچانا اور انہیں محفوظ کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے مگر کسی بھی شخص کے لئے یہ کام بہت مشکل ہے کیونکہ بظاہر آسان سمجھی جانے والی عادت پر عمل کرنا دشوار بھی ہوتا ہے۔

آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کفایت شعاری کرتے ہوئے اپنی تنخواہوں میں سے پیسے کس طریقے سے محفوظ کئے جائیں۔

1- ہفتہ وار بجٹ کا انتظام

مہینے کا آغاز ہوتے ہی ہفتہ وار بجٹ شیٹ تیار ضرور کریں اور اس بات کو مدنظر رکھیں کہ صرف ضروری اشیاء ہی اس میں شامل کرنی ہیں اور لازمی اس شیٹ پر پابندی سے عمل کریں۔

2- خریداری سے قبل سوچیں

آپ نے بجٹ شیٹ تیار کرلی اور اس پر حساب کتاب لکھنا شروع کردیا لیکن اُس کے باوجود بھی بیشتر اوقات غیر ضروری اشیاء آپ کو اپنی طرف راغب کریں گی مگر کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں کہ آیا اس کی آپ کو کتنی ضرورت ہے اور یہ آپ کے بنائے گئے بجٹ کو نقصان تو نہیں پینچا رہی؟

3- ایمرجنسی فنڈ محفوظ کریں

اگر آپ مشکل حالات و صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی ایمرجنسی فنڈ کے لئے ہر ماہ اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ محفوظ کرتے ہیں تو مشکل وقت میں یہ آپ کے کام بھی آسکتی ہے۔ تو یہ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ کسی بھی ہنگامی صوتحال ہونے کے باوجود بھی آپ کے پاس محفوظ کی ہوئی رقم موجود ہوگی۔

4- اخراجات لکھیں اور موازنہ کریں

یومیہ اور ہفتہ وار اخراجات ایک کاپی پر لکھیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ دن بھر میں یا پھر ہفتے میں آپ نے کتنی رقم خرچ کی اور ان میں سے کتنے پیسے غیر ضروری خرچ ہوئے۔

5- یوٹیلیٹی بلز کم کریں

اپنے پیسوں کو بچانے کا ایک بہترین طریقہ کار یہ بھی ہے کہ آپ یوٹیلیٹی بلوں کے اخراجات کم کر دیں۔ ایسا بھی دیکھا گیا کہ اکثر لوگ اپنی بجلی کے آلات پر حد سے زیادہ پیسہ خرچ کرتے ہیں کوشش کریں کہ غیر ضروری یا جو بجلی کے آلات استعمال میں نہیں ہیں ان کو بند کر کے آپ اپنے پیسے بچا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More