مولانافضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے، فیاض الحسن چوہان

اب تک  |  Jul 10, 2020

لاہور: (10 جولائی 2020) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ نائنٹین بھی مولانا کو کوویڈ ایٹین محسوس ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ مولانا نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا۔ ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تہتر کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے چوہتر رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں۔ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ- نائنٹین بھی مولانا کو کوویڈ ایٹین محسوس ہو رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت تزک و احتشام سے پوری کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More