مولافضل الرحمان کے دھرنے پر کون حملہ کرنا چاہتا تھا؟ چودھری شجاعت کے انکشاف نے ہلچل مچادی،بڑا الزام عائد

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

مولافضل الرحمان کے دھرنے پر کون حملہ کرنا چاہتا تھا؟ چودھری شجاعت کے انکشاف نے ہلچل مچادی،بڑا الزام عائد   xکی اور انہیں مشورہ دیا کہ اگرمار کٹائی شروع ہوئی اور کوئی آدمی مر گیا تو الزام لینے پر کوئی تیار نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کو بتایا کہ وزیرِ اعظم کو ہر چیز کا جواب دینا پڑے گا جس پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔سربراہ ق لیگ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے معاملے پر ہماری پارٹی پر الزام لگایا گیا، پرویز الٰہی کی باہمی سوچ پر عمل کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پولیس تھی، دوسری طرف مدارس کے طلباء جو مولانا فضل الرحمٰن کے آرڈر کا انتظار کر رہے تھے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ان حالات میں بڑی دور اندیشی کا ثبوت دیا، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ مولوی صاحبان اور پولیس چند قدموں پر کھڑے تھے لیکن لڑائی نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کے دھرنے میں ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا، عمران خان سے کہوں گا کہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More