ٹڈی دل کا خاتمہ،نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی گئی

جی این این  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے لوکاسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور ٹدل دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے لوکاسٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تھے۔وزیر اعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے اور اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیر اعظم کو مانیٹرنگ سرور اور لوکاسٹ کنٹرول سے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کو وسائل کی فراہمی ،اداروں کے درمیان تعاون اور ٹڈی دل سے متعلق آگاہی مہم پر بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے قومی و صوبائی اور ضلعی سطح پر کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹدل دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More